کتاب: مقالات توحید - صفحہ 143
نے کہااے جبریل : ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو ؟ اس نے فرمایا : ہاں ۔ [حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ] میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ میں نے پھر دوبارہ پوچھا: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ؛ اگرچہ اس نے شراب بھی پی ہو۔‘‘
تیسری سزا:....مشرک انسان پراللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے۔اللہ تعالیٰ مشرک کو جہنم میں داخل کرے گا اور اس کے ساتھ کفار والا سلوک کیا جائے گا۔فرمان الٰہی ہے:
﴿اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰاہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴾ [المائدۃ72]۔
’’ یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور گنہگاروں کا مددگارکوئی نہیں ہوگا۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ جو کوئی اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ جہنم کی آگ میں داخل ہوگا ۔‘‘ [رواہ البخاری ]
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے :
’’ جو کوئی اس حال میں مریگا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہو ، وہ جہنم میں داخل ہوگا ۔‘‘[رواہ مسلم]
چوتھی سزا:.... اہل ایمان توحید پرست لوگوں کو ان کے اعمال کم ہونے یا گناہ زیادہ ہونے پر دوسرے اہل ایمان کی شفاعت کام آئے گی اور وہ جہنم کے عذاب سے بچ جائیں گے جب کہ مشرک انسان کو [قیامت میں ] کسی سفارش کرنے والی کی سفارش کوئی کام