کتاب: مقالات توحید - صفحہ 14
کے بجائے عمومی مرض کی نشاندھی کرتے ہوئے اس کا علاج بھی بتایا جائے اور اس کے متعلق شکوک و شبہات کا ازالہ بھی حتی الامکان کردیا جائے ۔ اب اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ وہ مہربان ہستی اس کتاب کو قبولیت اور مقبولیت عطا فرمائیں ۔ اور اسے میری میرے والدین محترمین اور اساتذہ کرام کی بخشش کا ذریعہ بنا دیں اوریہ کتاب اس وقت کام آجائے جب مال و اسباب اور عزیز و احباب کچھ بھی کام نہیں آئیں گے۔ آمین۔ دوست واحباب سے گزارش ہے کہ اگر وہ کہیں پر کوئی غلطی دیکھیں تو اس سے آگاہ کر دیں تاکہ آئندہ اس کی اصلاح کی جاسکے ۔ شکریہ و جزاکم اللہ خیراً۔ وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی خیر خلقہ محمد و علی آلہ و صحبہ أجمعین۔ آپ کا بھائی ابو شرحبیل پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی حال وارد : اقراء شہاب ہاسٹل ،۶ بیگم روڈ لاہور dadapota2003@yahoo.com مکتبہ امام احمد بن احنبل رحمہ اللہ مظفر آباد ،آزاد کشمیر جامعہ احیاء العلوم لبنات الاسلام، مظفرآباد، آزاد کشمیر یکم مئی ۲۰۱۴ء ٭٭٭