کتاب: مقالات توحید - صفحہ 13
سہل ہونے لگی۔اور آج بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ ان ہی اسلاف کے راستہ پر چلتے ہوئے انبیائے کرام علیہم السلام و الا منہج اپنایا جائے اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید کی دعوت دی جائے۔ تاکہ لوگوں کو مخلوق کی بندگی سے نکال کر خالق کی بندگی میں دیا جائے ؛ اور دینی احساس و شعور کو اس طرح سے لوگوں کے دلوں میں جاگزین کیا جائے کہ وہ دین کو مجبوری نہیں بلکہ اپنی اہم ترین ضرورت سمجھ کر اپنائیں اور اس دعوت کودوسروں میں بھی عام کردیں ۔ اور لوگوں کے ذہنوں سے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ہر دور میں اہل توحید علماء نے اپنی کوششیں بروئے کار لائی ہیں اور اپنی جانوں تک کے نذرانے اس راہ میں پیش کیے ہیں ۔ اوریہ سلسلہ رکنے والا نہیں ؛بلکہ یہ کاروان توحید جاری و سا ری رہے گا اور اہل اللہ رسم وفا کو یونہی نبھاتے رہیں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ
ہم نے بھی اس میثاق کو اپنے سامنے رکھاہے جو روز ازل سے اللہ تعالیٰ نے اہل علم سے لیا تھا کہ وہ حق بات کوبیان کرتے رہیں گے اور اسے چھپائیں گے نہیں ؛ اور دین کی دعوت بلا خوف ملامت دیتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس عہد کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
زیر نظر کتاب مقالات توحیدکی اصل بنیاد وہ پمفلٹ ہیں جو کہ چار لاکھ کی تعداد میں چھپ کر حرمین شریفین میں تقسیم ہوئے۔ پھر بعض بھائیوں نے اچھی خاصی تعداد میں بہاولپور یہ پمفلٹ سے شائع کیے ۔ اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لاہور سے شائع ہوئے ۔باقی کتنے لوگوں نے کہاں کہاں ان کی اشاعت کی ہوگی اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں ۔ بہر حال اللہ تعالیٰ سے دعا دعا ہے کہ ان تمام حضرات کو اجر عظیم عطافرمائیں ؛ آمین۔
میں نے ان تمام پمفلٹس کو یکجا کرکے ان میں ضروری ترمیم بھی کی اور بہت کچھ ان کے ساتھ اضافہ بھی کیا۔ اور اب یہ مواد کتابی شکل میں پیش خدمت ہے۔ یہ مواد حسن ترتیب اور مضمون کی حسن پیش کش کے اعتبار سے کس قدر موزوں ہے؟ اس کا فیصلہ تو قارئین کریں گے۔ لیکن میں نے یہ کوشش کی ہے کہ ہر بات دلیل کے ساتھ پیش کی جائے اور دلیل بھی اللہ کی کتاب اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے ہو۔ براہ راست کسی کو مخاطب کرنے