کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 56
پیش لفظ
اس رسالہ میں پہلے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ نمازِ جمعہ بجز پانچ شخص مریض، غلام، عورت، لڑکے اور مسافر کے ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض ہے اور شہر ودیہات وغیرہ ،ہر مقام میں اقامتِ جمعہ جائز وصحیح ہے۔ پھر رسالہ جامع الاثار مصنفہ مولالی ظہیر احسن صاحب شوق کا قابل دید جواب لکھا گیا ہے۔
رسالہ دو باب پر منقسم ہے۔
پہلے باب میں جناب شوق کے ادلہَ ثمانیہ کے نہایت معقول اور دندانِ شکن جواب دیئے گئے ہیں۔
دوسرے با ب میں آپ کی بقیہ باتوں پر خوب خوب تنقید کی گئی ہے۔
یہ رسالہ ارشاد جناب مولانا ابو الطیب محمد شمس الحق صاحب محدث عظیم آبادی تصنیف کیا گیا ہے۔
المصنف
ابو العلی محمد عبد الرحمن
بن
الحافظ الحاج عبد الرحیم مبارک پوری
اعظم گڑھی عفا اللہ عنہما