کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 321
فقہائِ حنفیہ کے اس قول کی تردید کی ہے، اور لکھا ہے کہ’’نمازِ جنازہ میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا اولیٰ واقویٰ ہے اس واسطے کہ اس کا ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے ہے اور فقہائِ حنیفہ کے اس قول کی کوئی دلیل نہیں۔‘‘الحاصل یہ خوب یادرکھنا چاہیے کہ نمازِ جنازہ میں پہلی تکبیر کے بعد سورۂ فاتحہ کا پڑھنا سنت ہے اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے اور فقہائے حنفیہ کا قول مذکور صحیح نہیں ہے۔