کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 313
اسلام کی ہدایت کی اور تو ہی نے اس کی روح کو قبض کیا ور تو ہی اس کے پوشیدہ اور اس کے ظاہر کو خوب جانتتا ہے ہم لوگ سفارشی ہو کر آئے ہیں، پس تو اس کو بخش دے۔ (۵) حضرت زید رضی اللہ عنہ رکانہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنازہ پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تو یہ فرماتے: اللھم انہ عبدک وبن امتک یشھد ان الا الہ الا انت وحدک لا شریک لک ویشھد ان محمد عبد ک ورسولک اصبع فقیرا الی رحمتک واصبحت غنیا عن عذابہ تخلی من الدنیا واھلیھا ان کان زکیا فزکہ وان کان مخطئا فغفرلہ، اللھم لا تحرمنا اجرہ ولا تضلنا بعدہ (رواہ الحاکم وقال اسنادہ صحیح) اے اللہ بے شک یہ تیرا بندہ اور تیری لونڈی کا بیٹا ہے،گواہی دیتا ہے اس بات کی کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو اکیلا ہے، کوئی تیرز شریک نہیں ہے، اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے او تیرے رسول ہیں یہ تیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اس کے عذاب سے بے نیاز ہے،