کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 294
فائدہ : فقہائِ حنفیہ لکھتے ہیں کہ عورتوں کے کفن کے پانچ کپڑے یہ ہے۔ کرتا ، ازار، لفافہ ، خمار یعنی سربند اور کرقہ یعنی سینہ بند اور لکھتے ہیں کہ سینہ بند کا چوڑان بغل سے لے کر رانوںتک ہونا چاہیے، اور لمبان تین ہاتھ اور عورتوں کے کفنانے کا طریقہ اس طرح لکھتے ہیں کہ پہلے عورت کو کرتہ پہنائیں پھر سر بند سے اس کا سر چھپائیں ۔پھر ازار کو ،پھر لفافہ کو لپیٹیں پھر تمام کفنون کے اوپر سینہ بند کو لپیٹیں ۔اور بعض فقہا کہتے ہیں کہ ازارکے اوپر اور لفافہ کے نیچے لپیٹنا چاہیے ۔ مولوی عبد الحی صاحب[1] شرح وقایہ کے حاشیہ پر لکھتے ہیں کہ جو بات ابو داود وغیرہ کی حدیث سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے ۔’’کہ سینہ بند کو کرتا کے بھی نیچے ہونا چاہیے۔‘‘
[1] مولوی عبد الحی صاحب نے سینہ بند اور تہبند کو ایک ہی چیز سمجھا ہے۔ وھو الظاھر کما لا یخفی علی المنامل