کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 292
کے بالوں کی دو چوٹیاں بنائی جائیں اور عورت کے کفن کو بھی کسی کوشبور دار چیز اگر یا لوبان سے دھونی دی جائے۔ عورت کو پہلے تہبند میں لپیٹیں ، اور تہبند کو زندہ کی طرح کمر سے نہ باندھیں،بلکہ بغل سے لے کر سینہ اور کمر اور ران وغیرہ بدن کے جس قدر حصہ پر لپیٹ سکیں لپیٹیں ،پھر کرتا پہنائیں، پھر خمار یعنی سربند سے اس کے سر اور بالوں کو چھپائیں ، پھر دونوں لفافہ میں لپیٹیں پھر سر اور پیر کی طرف کفن کو گرہ دیں۔ فوائد متفرقہ فائدہ: اوپر جو یہ لکھا گیا کہ تہبند کو زندہ کی طرح کمر سے نہ باندھیں،بلکہ بغل سے لیکر سینہ اور