کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 276
دوسرا باب غسلِ میت کے بیان میں شہید کے سوا ہر میت کو غسل دینا ضروری ہے، شہید کو بغیر غسل کے اس کے کپڑوں میں مع خون کے دفن کرنے کا حکم ہے، ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے : ’’ جو شخص میت کو غسل دے اور چھپائے یعنی اس بات کو چھپائے جو ظاہر کرنے کے قابل نہ ہو، تو اس کے چالیس کبیرہ گناہ بخشے جاتے ہیں۔‘ [1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کو غسل دے اور غسل دینے میں امانت کو ادا کرے، یعنی شرعیت کے مطابق غسل دے اور کوئی مکروہ وناقابلِ ذکر بات اس سے معلوم ہو ،تو اس کو ظاہر نہ کرے۔ پس وہ شخص اپنے گناہوں سے ایسا نکل جاتا ہے کہ اس کی مان نے جس دن اس کو جنا تھا۔ اور چاہیے کہ میت کو اس کے قرابت مند غسل دیں، جو قررابت میں زیادہ قریب ہوں، بشرطیکہ ان کو غسل دینے کا طریقہ معلوم ہو، اور اگر نہ معلوم ہو، تو وہ لوگ غسل دیں جو پرہیز گار اور امانت دار ہوں(مسند احمد) لیکن یہ حدیث ضعیف ہے۔(نیل الاوطار:ص۲۷ج۴) ان دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ میت کو غسل دینا بہت بڑے ثواب کا کام ہے ، اور یہ بھی معلوم ہے کہ میت کو اس کے قرابت مند لوگ غسل دیں جو قرابت میں زیادہ قریب ہوں، اور اگر ان کو غسل دینے کا طریقہ معلوم نہ ہو تو دوسرے لوگ غسل دیں جو دیندار اور پرہیز گار ہوں۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اپنے موطا (ص۷۷) میں لکھتے ہیں کہ ’’انھوں نے اہلِ علم سے سنا کہ جب کوئی عورت مر جائے اور وہاں عورتیں موجود نہ ہوں جو اس کو غسل دیں اور نہ اس کا ذومحرم ہو اور نہ اس کا شوہرہو، جو اس کو غسل دے تو وہ عورت تیمم کرائی جائے۔ پس اس کا منہ اور دونوں ہتھیلیاں پاک مٹی سے ملی جائیں۔ اور جب کوئی مرد مر جائے اور وہاں بجز عورتوںں کے کوئی مرد نہ ہو تو عورتیں اس کو تیمم کرائیں‘‘ اس بارے
[1] (مستدرک اللحاکم۔ طبرانی اور بیہقی نے بھی اس کو روایت کیا ہے ۔حافظ نے درایہ (ص۱۴۰) میں لکھا ہے کہ اسناد اس کی قوی ہے۔