کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 234
موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیجئے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیجئے اس واسطے کہ ہم سے وہ علم اور عمر میں بڑے ہیں تو سعید بن عاص نے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا پس عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا چار تکبیریں کہی جائیں، پھر قرأت کی جائے پھر تکبیر کہی جائے۔ پھر رکوع کیا جائے ،پھر دوسری رکعت میں قرأت کی جائے پھر بعد قرأ کے چار تکبیریں کہی جائیں۔ شرح معافی الآثار میں ہے۔ عن ابی اسحق عن ابراہیم بن عبد اللہ بن قیس عن ابیہ ان سعید بن العاص ؓ دعاھم یوم عید فدعا الاشعری وابن مسعود وحذیفۃ بن الیمان فقال ان الیوم عید کم فکیف اصلی قال حذیفۃ سل الاشعری وقال الشعری سل عبد اللہ فقال عبد اللہ تکبر۔الخ عبد اللہ بن قیس کی اس روایت کا بھی وہی مضمون ہے جو اسود اور علقمہ کی روایت مذکورہ کا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے۔ حدثنا یزید بن ھارون عن المسعودی عن معبد بن خالد عن کردوس قال قدم سعید بن العاص فی ذی الحجۃ فارسل الی عبداللہ وحذیفۃ وابی مسعود الانصاری وابی الموسیٰ الاشعری یسئلھم عن التکبیر فی العیدین فاسند وا امرھم الی ابن مسعود وفذ کر بمعنی روایۃ السبیعی کذافی الجوھر النقی؟ کر دوس کی اس روایت کا بھی وہی مضمون ہے جو اسود وعلقمہ کی روایت مذکورہ کا ہے دیکھو حدیث مذکورہ کو۔ ابو عائشہ کے سوا اسود اورعلقمہ اور عبد اللہ بن قیس اور کردوس