کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 208
یعنی بارہ تکبیروں پر عمل کرنا بصفت مذکورہ بالایہی مروی ہے ۔ حضرت عمر ، حضرت علی، ابو ہریرہ، ابو سعید، جابر ، ابن عمر، ابن عباس، ابو ایوب ، زید بن ثابت اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے اور یہی قول ہے مدینہ کے فقہائِ سبعہ کا (جن کے نام پہلے گزر چکے ہیں) اور یہی قول ہے عمربن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ ، زہری، مکحول رحمۃ اللہ علیہ کا اور اِسی کے قائل ہیں، امام مالک،امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ، امام احمد رحمۃ اللہ علیہ ،اور امام اسحاق۔
سوال9 :کیا ائمہ حنفیہ میں سے بھی کسی امام نے بارہ تکبیروں پر عمل کیا ہے۔؟
جواب: ہاں امام ابو حنیفہ کے مشہور شاگرد امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے بارہ تکبیروں پر عمل کیا ہے۔ رد المختار (ص ۶۱۴ج۲) میں ہے۔ وروی عن ابی یوسف ومحمد انھما فعلا ذلک لا ن ھارون امرھما ان یکبر ابتکبیر جدہ ففعلا ذلک۔ یعنی ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ اور محمد رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ اِ ن دونوں(اماموں) نے بارہ تکبیروں پر عمل کیا ہے۔ اِس وجہ سے کہ خلیفہ ہارون رشید نے ان کو حکم کیا کہ آپ لوگ ہمارے جد امجد حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی تکبیروں پر یعنی بارہ تکبیروں پر عمل کریں سو اِن دونوں اماموں نے بارہ تکبیروں پر عمل کیا۔ اور حاشیہ ہدایہ میں ہے۔روی عن ابی یوسف انہ قدم بغداد وصلی بالناس صلوۃ العید وخلفہ ھارون الرشید فکبر مبتکبرات ابن عباس وروی عن محمد ھکذا۔ یعنی امام ابو یوسف سے مروی ہے کہ آپ بغداد میں آئے اور نمازِ عید کی پڑھائی اور آپ کے پیچھے ہارون الرشید بھی تھا۔ پس آپ نے ابن عباس کی تکبیریں کہیں یعنی بارہ تکبیروں پر عمل کیا اور اِسی طرح امام محمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی مروی ہے۔
سوال10: کیا اِن دونوں اماموں نے محض ہارون رشید کے حکم کی تعمیل کے لئے بارہ تکبیروں پر عمل کیا تھا یا اس کو حق جان کر کیا تھا؟
جواب:محض ہارون رشید کے حکم کی تعمیل کے لیے بارہ تکبیروں پر عمل نہیں کیا تھا، بلکہ نمازِ عیدین میں بارہ تکبیروں کا کہنا حق جان کر کیا تھا، دلیل اس کی یہ ہے کہ ان دونوں اماموں سے ایک روایت بارہ تکبیروں کی بھی آئی ہے۔ بلکہ فقہ حنفی کی ایک معتبر ومستند کتاب مجتبیٰ میں لکھا ہے کہ ابو یوسف چھ تکبروں کے قو ل سے رجوع کر کے بارہ تکبیروں کے قائل وعامل ہو گئے تھے ۔ ردالمختار میں ہے۔ ومنھم من جزم بان ذلک روایۃ عنھما بل فی فی المجتبیٰ وعن ابی یوسف انہ رجع الی ھذا ۔یعنی بعض فقہاء کا اس بات پر جزم ہے کہ بارہ تکبیروں پر عمل کرنا اِن دونوں اماموں