کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 158
دوسری روایت
عن انس بن مالک قال صافحت بکفی ھذا کف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فما مسست خزا ولا حریر ا لین من کفہ صلی اللہ علیہ وسلم
یعنی انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی اس ہتھیلی سے مصافحہ کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے یادہ نرم نہ کسی خز کو اور نہ کسی ریشمی کو کپڑے کو مس کیا۔
یہ حدیث مسلسل بالمصافہ کے نام سے مشہور ہے اس حدیث کی سند میں جتنے راوی واقع ہیں ان میں سے ہر ایک اس حدیث کو روایت کرتے وقت اپنے استاد سے ایک ہی ہاتھ سے مصافحہ کیا ہے۔ جیسا کہ انس رضی اللہ عنہ نے ایک ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے[1]
[1] حافظ ابن عبد البر نے تمہید میں انھیں عبد الوارث بن سفیا ن کے واسطے سے اکثر حدیثیں معرض احتجاج میں روایت کی ہیں۔
تیسرے راوی قاسم بن اصبغ ہیں۔ حافظ ذہبی کتاب مذکور (ص۷۱ج۳) میں ان کے ترجمہ میں لکھتے ہیں۔
قاسم بن اصبغ بن محمد بن یوسف بن ناصح اوواضح الامام الحافظ محدث الاندلس
اور پھر لکھتے ہیں۔
وذکرروانہ کان بصیرا بالحدیث ورجالہ
اور پھر لکھتے ہیں۔
وانتھٰی الیہ بتلک الدیار علو الاسناد والحفظ الجلالۃ اثنٰی علیہ غیر واحد۔ انتھٰی
چوتھے راوی ابن وضاح ہیں اور یہ بھی ثقہ اور قابلِ احتجاج ہیں۔ حافظ زیلعی نے سہل بن سعد کی بیر بضاعہ والی حدیث (جس کی سند میں محمد بن وضاح واقع ہیں) کی نسبت لکھا ہے ۔ اسنادہ صحیح۔ اور باقی رواۃ یعنی یعقوب بن کعب اور بشربن اسمعیل اور حسان بن نوح بھی ثقہ اور قابلِ احتجاج ہیں۔دیکھو خلاصہ اور تقریب وغیرہ کتب رجال