کتاب: مقالات محدث مبارکپوری - صفحہ 138
سے کوئی نام نہایت مناسب تھا اسی نام سے یہ حضرت راضی اور خوش ہوتے۔ اے ناظرین! نور الابصار کوئی نیا نام نہیں ہے علمائِ متقدمین ومتاخرین کی متعدد کتابیں اس نام سے اور اس نام کے اور مرادف ناموں سے موسوم ہو چکی ہیں۔ ازانجملہ نور الابصار فی مناقب آل بیت النبی المختار ایک مشہور کتاب ہے۔ مگر مولانا شوق صاحب کو ان باتوں کی کیا خبر ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوتا ہے کہ یہ حضرت غزلیات وہزلیات لکھ رہے تھے اور حسن اور شام سند ر کی کہانی منظوم کر رہے تھے اور اب چند روز وں سے محدث کا مل الفن بیٹھے ہیں۔ ابھی ان حضرت کو اس نام کی قدر کیا معلوم ؎ ہنوز طفلی وازنوش ونیش بے خبری زعشق ماچہ کہ ازحسن خویش بے خبری الراقم محمد عبد الرحمن عفااللہ عنہ ازمبارک پور ۔ ضلع اعظم گڈھ