کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 63
اسلامی حکومت کا مختصر خاکہ (2) مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم (3) جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث (4) تحریک آزادی فکر (5) حدیث کی تشریعی اہمیت (6) مقام حدیث قرآن کی روشنی میں (7) مسئلہ زیارت قبور (8) سبعہ معلقہ کا مکمل ترجمہ مع حل لغات اور اس کا پرمغز مقدمہ (9) رسول اکرم کی نماز (10) مشکوٰۃ المصابیح کے تقریباً نصف اول کا ترجمہ و تحشیہ حضرت سلفی رحمہ اللہ کی کتابوں کے عربی تراجم: حضرت سلفی رحمہ اللہ کی اکثر تالیفات چونکہ عالمانہ، محققانہ اور مدلل ہوتی ہیں، اسی وجہ سے بعض عرب شیوخ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ایسی نابغہ روزگار شخصیت کی کتب کا عربی میں ترجمہ ہونا چاہیے، تاکہ عرب دنیا بھی آپ کے علوم سے استفادہ کر سکے۔ ویسے بھی کویت، سعودی عرب اور یمن کے علاقوں میں سلفیت کا غلبہ ہے۔ اس وجہ سے بھی وہ چاہتے ہیں کہ ایک صحیح العقیدہ سلفی عالم کا ورثہ عالم عرب کی طرف بھی منتقل ہونا چاہیے۔ چنانچہ ہندوستان کے دو معروف عربی زبان و ادب کے ادیبوں نے مولانا کی حسب ذیل کتابوں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ (1) جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث، ایک تنقیدی جائزہ۔ اس کتاب کی تعریب و تقدیم و تعلیق صلاح الدین مقبول احمد نے کی ہے اور عربی میں اس کا نام ’’موقف الجماعة الإسلامية من الحديث النبوي‘‘ دراسة نقدية مسلك الاعتدال للشيخ المودودي، رکھا ہے۔ (2) تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی۔ اس کتاب کی تعریب ڈاکٹر مقتدیٰ حسن الازہری نے کی ہے اور عربی نام ’’حركة الانطلاق الفكري و جهود الشاه ولي اللّٰه في التجديد‘‘ رکھا ہے۔ (3) رسالہ حیاۃ النبی کی تعریب ہو چکی ہے اور مترجم دکتور مقتدیٰ حسن ازہری ہیں۔ اس