کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 52
ذکر کی تھیں، البتہ بعض مقامات پر سورت کا نام ذکر کیا تھا، لیکن آیت نمبر درج نہیں کیا تھا، اب کتاب میں تمام مقامات پر متعلقہ سورت کا نام اور آیت نمبر ذکر کیا گیا ہے۔ (2) کتاب میں مذکورہ احادیث کی تحقیق و تخریج کر دی گئی ہے۔ حدیث اگر صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے، تو بیشتر مقامات پر انہی دونوں کتب کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اگر حدیث سنن اربعہ میں سے کسی کتاب میں ہے، تو سنن اربعہ کی بقیہ کتب کا حوالہ بھی ذکر کر دیا گیا ہے۔ صحیحین اور سنن اربعہ کی شہرت اور تداول کے پیش نظر بیشتر مقامات پر حوالہ جات میں انہی کتب پر اکتفا کیا گیا ہے۔ اکثر مقامات پر حدیث کی تصحیح و تضعیف میں محدثین کرام کے اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔ جس حدیث کی علت پر اطلاع ہوئی، وہاں کتب رجال کو مدنظر رکھتے ہوئے بحث و تحقیق کی گئی ہے۔ (3) بیشتر مقامات پر کتاب میں مذکورہ آثار کی تحقیق و تخریج کی گئی ہے۔ (4) جو مقامات مزید تفصیل اور توضیح کے محتاج تھے، وہاں پر حواشی میں مزید تفصیل ذکر کی گئی ہے۔ (5) کتاب میں مذکورہ مصادر و مراجع کو مدنظر رکھتے ہوئے عبارات کا تقابل کیا گیا ہے۔ (6) کتاب میں منقولہ عبارات کا اصلی مصادر کو مدنظر رکھتے ہوئے تقابل و اصلاح کی گئی ہے، جس سے عبارات کے درمیان کئی سقم دور ہو گئے ہیں۔ (7) کتاب میں مذکورہ فارسی اور عربی اشعار کا حواشی میں ترجمہ کر دیا گیا ہے، جس کے لیے میں مخلص دیرینہ برادرم حافظ عبدالجبار حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں۔ اظہار تشکر: میں سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں، جس نے ان جواہر منثورہ کو یکجا کتابی شکل میں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ بعد ازیں اس کتاب کی تکمیل میں جن احباب و اخوان نے میرے ساتھ تعاون کیا اور میری راہنمائی کی، میں ان تمام حضرات کا ممنون احسان ہوں، خصوصاً: (1) اس کتاب کی تیاری میں ’’مولانا عطاء اللہ حنیف لائبریری لاہور‘‘ سے سب سے زیادہ