کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 468
[1]
[1]
قصی
عبد مناف
ہاشم
عبدالمطلب
عبداللہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نقشہ نمبر (1) سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’زہرہ‘‘ اور ’’قصی‘‘ دونوں بھائی ہیں اور وہ کلاب بن مرہ کی اولاد ہیں۔ جس طرح ’’قصی‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جدِّ خامس ہیں، اسی طرح ’’زہرہ‘‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ننھیال کی طرف سے جدِّ رابع ہیں۔
4
زہرہ
3
عبد مناف
2
وہب
1
آمنہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
زہرہ کی اولاد:
اب ہم ’’زہرہ‘‘ کی اولاد پر بحث کرتے ہیں۔
’’زہرہ‘‘ کے دو بیٹے ہیں: 1۔ حارث 2۔ عبد مناف۔
’’حارث‘‘ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جدِّ اعلیٰ ہیں اور ’’عبد مناف‘‘ حضرت سعد بن ابی وقاص صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم و حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ و حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کے جدِّاعلیٰ ہیں۔
ان چاروں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اجداد کا نقشہ ملاحظہ ہو: ---