کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 45
(8) ایک سوال، دو جواب: یہ مضمون دراصل مذکورہ بالا جواب ہی کا اختصار ہے، جو ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ (23 اگست 1957ء) میں شائع ہوا۔ بعض اضافی فوائد اور نتائج کے پیش نظر اسے شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔ (9) امام محمد بن مسلم زہری قرشی اور تحریک انکار حدیث: ماہنامہ ’’طلوع اسلام‘‘ (ستمبر، 1950ء) میں تمنا عمادی کا ایک مضمون امام زہری رحمہ اللہ کے متعلق شائع ہوا، جو بعد ازاں ’’امام زہری اور امام طبری، تصویر کا دوسرا رخ‘‘ نامی کتاب کے ضمن میں کراچی سے طبع ہوا۔ یہ مضمون مندرجہ ذیل مغالطات اور اوہام پر مبنی تھا: (1) امام زہری رحمہ اللہ قرشی اور عرب نہیں ہیں، تاکہ اس کے نتیجے میں خدمت حدیث میں امام زہری رحمہ اللہ کی جہود و مساعی کو عجمی سازش کا شاخسانہ قرار دیا جا سکے۔ (2) امام زہری رحمہ اللہ مدنی نہ تھے، بلکہ ایلہ (شام) کے باشندے تھے۔ (3) موالی عموماً فارسی الاصل تھے، عربوں کے ہاتھوں فارسی حکومت کا خاتمہ ہوا، اسی لیے موالی انتقامی جذبے کے تحت احادیث کی وضع و تخلیق کا کام کرتے تھے۔ امام زہری پر بھی یہ شبہہ کیا جا سکتا ہے۔ (4) عمر بن عبدالعزیز نے ابوبکر بن حزم کو جمع احادیث کا حکم دیا، یزید بن عبدالملک نے ان کی شہادت کے بعد ابوبکر بن حزم کو معزول کر دیا، چنانچہ احادیث کی جمع و تدوین بھی وہیں رک گئی۔ (5) امام زہری کی مراسیل اور ان کے شیوخ کا تذکرہ۔ (6) کتابت و تدوین حدیث کے متعلق شکوک و شبہات۔ مندرجہ بالا اوہام و اشکالات کے جواب میں حضرت سلفی رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا مضمون رقم فرمایا، جو الاعتصام (8 دسمبر 1950ء) میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کی تائید میں ’’امام زہری رحمہ اللہ کا شجرہ نسب‘‘ کے عنوان سے مولانا عبداللہ لائل پوری رحمہ اللہ کا ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس میں انہوں نے کتب رجال اور انساب کی روشنی میں امام زہری کے