کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 355
إضاحة الحق مولانا عبدالحق ہاشمی (میانوالی) نے جماعت اسلامی کے نظریہ حدیث کے متعلق ایک سوال نامہ ترتیب دیا اور متعدد علمائے اسلام کی خدمت میں جواب لکھنے کے لیے ارسال کیا۔ یہ سوال نامہ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے پاس بھی بھیجا گیا اور ان سے جواب دینے کی استدعا کی گئی تو مولانا سلفی رحمہ اللہ نے ان سوالات کا جواب لکھا، جسے آئندہ سطور میں شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں مولانا عبدالحق ہاشمی صاحب نے مختلف علمائے کرام کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات کو کتابی شکل میں شائع کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت سلفی رحمہ اللہ نے ہاشمی صاحب کی درخواست پر اس کتابچے ’’اضاحۃ الحق‘‘ کے لیے پیش لفظ بھی تحریر کیا، جسے ہم نے موضوع میں یکسانیت کی بنا پر آئندہ صفحات میں سوال نامہ اور جواب سے پہلے درج کر دیا ہے۔