کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 354
نبوت کا معارضہ کھڑا کر دیا، حالانکہ علما اور صلحا پر بحیثیت مجموعی ’’نبوت‘‘ کا معارضہ مضحکہ خیز ہے۔ آپ کے منہ سے یہ نہیں سجتا!
حضرت! کسی مجموعہ کے بعض اجزاء کا کسی جگہ پایا جانا اور بات ہے، اور کسی جزو پر پورے كل کا مطلقاً حکم جہل عظیم ہے۔ دیکھیے نبوت کے بعض اجزاء (بشریت، صداقت، رویائے صادقہ وغیرہ) دوسری جگہ پائے جا سکتے ہوں، لیکن ان میں سے کسی پر نبوت کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔ اس معارضہ پر مقرر غور فرمائیے، بڑا ہی مضحکہ خیز ہے۔
اور ہاں!
دستور میں سنت کے لیے جو کچھ ہوا، میں اس کا مدو جزر جانتا ہوں۔ جن حضرات نے جو کوشش کی، معلوم ہے۔ جماعت اسلامی کی مساعی بھی مخفی نہیں۔ جو کسی نے کیا ہے، اس کا اجر اسے اللہ تعالیٰ سے ملے گا۔ اہل حدیث نے بھی اس سلسلے میں جو حصہ لیا ہے، اس کے اشتہار کی ہمیں ضرورت نہیں، کیونکہ یہاں ’’دستور‘‘ کا بزنس کبھی نہیں کیا گیا!! هذا والسلام