کتاب: مقالات حدیث - صفحہ 25
کتاب: مقالات حدیث
مصنف: مولانا محمد اسماعیل سلفی
پبلیشر: ام القریٰ پبلیکیشنز
ترجمہ:
پیش لفظ
(طبع ثانی)
قارئین کرام کی خدمت میں بفضلہٖ تعالیٰ ’’مقالاتِ حدیث‘‘ کا جدید ایڈیشن پیش کیا جا رہا ہے، جس میں مراجعہ و تصحیح کے ساتھ ساتھ کئی مقالات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں کتاب کی اولین طباعت کے وقت شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے حجیت حدیث اور دفاعِ سنت کے متعلق تیرہ مقالات کو شامل اشاعت کیا گیا تھا، جبکہ موجودہ ایڈیشن میں تیرہ مقالات کے علاوہ ’’حجیتِ حدیث‘‘ کے نام سے مطبوع چار مقالات اور ’’اضاحۃ الحق‘‘ (جمع و ترتیب مولانا عبدالحق ہاشمی، میانوالی) میں دفاعِ حدیث کے متعلق حضرت سلفی رحمہ اللہ کے تحریر کردہ جوابات کو بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔
اب اس مجموعے میں حجیت حدیث اور دفاع سنت کے متعلق مولانا سلفی رحمہ اللہ کے تمام مضامین و مقالات اور رسائل کو یکجا شائع کیا جا رہا ہے تاکہ قارئین کے لیے استفادہ کرنے میں آسانی ہو۔ ان مقالات کی پہلی طباعت کے وقت ’’اضاحۃ الحق‘‘ میں مندرجہ حضرت سلفی رحمہ اللہ کی نگارشات ہمیں دستیاب نہیں ہو سکی تھیں، اس لیے انہیں ’’مفقودات‘‘ کے ضمن میں ذکر کیا گیا تھا۔ اب ہمیں بفضل اللہ و توفیقہ یہ کتابچہ بھی مل گیا ہے، چنانچہ اس کا مطلوبہ حصہ اس ایڈیشن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ کتابچہ ہمیں حافظ بلال اشرف اعظمی اور محمد احسان الحق ہاشمی (میانوالی) کی کوششوں سے حاصل ہوا ہے، جس کے لیے ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ جزاهم اللّٰه خيراً
کتاب کی اولین طباعت کے وقت کم علمی کی بناء پر ’’مفقودات‘‘ کے ضمن میں ’’مقامِ حدیث، قرآن کی روشنی میں‘‘ کا ذکر بھی کیا گیا تھا، حالانکہ یہ ’’حجت حدیث‘‘ کے نام سے مطبوع کتاب میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کے مقالے ’’سنت قرآن کے آئینہ میں‘‘ ہی کا دوسرا نام ہے۔ یہ غلط فہمی اس لیے پیدا ہوئی کہ یہ کتابچہ دو ناموں ’’مقامِ حدیث قرآن کے آئینہ میں‘‘ اور ’’سنت قرآن کے آئینہ میں‘‘ کے ساتھ طبع ہوا اور بعض لوگوں نے اسے دو علیحدہ علیحدہ کتابوں کے طور پر ذکر کیا تھا، حالانکہ یہ ایک ہی رسالے کے دو نام ہیں۔
اِس ایڈیشن میں ’’حجیتِ حدیث‘‘ کے نام سے حضرت سلفی رحمہ اللہ کے چار مقالات: (1) حدیث کی