کتاب: مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات - صفحہ 9
شکاگو مینوئل آف اسٹائل‘(The Chicago Manual of Style)میں یہ اُسلوب موجود ہے۔ جبکہ چھوٹی بریکٹ ’’( )‘‘میں جو عبارت ہے وہ اقتباس ہی کا حصہ ہے۔
اظہارِ تشکر
میں ریکٹر کامساٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی، ڈائریکٹر کامساٹس لاہور کیمپس، جناب پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ اور ہیڈ آف ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ، محترمہ ڈاکٹر شازیہ حسن کا خصوصی طور شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے فیکلٹی کو انسٹی ٹیوٹ میں بحث و تحقیق کا ایساماحول، سہولیات اور تعاون فراہم کیا ہوا ہے کہ جس کے سبب یہ کتاب اپنے تکمیلی مراحل کو پہنچ سکی۔ اِسی طرح جناب عبد الوارث گِل بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے اِس کتاب کے ٹائٹل پیج کی تیاری میں راقم کے ساتھ تعاون فرمایا۔ اورآخر میں، مَیں اپنی اہلیہ محترمہ کا بھی خصوصی طور شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اِس کتاب کی تیاری میں تفریغِ اوقات کے سلسلے میں راقم سے بہت تعاون فرمایا کیونکہ فی زمانہ کوئی بھی تحقیقی کام اتواریں اور راتیں لگائے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اِن سب کے تعاون کو قبول فرمائے۔ آمین!
ڈاکٹر حافظ محمد زبیر
(ابو الحسن علوی)
٭٭٭