کتاب: مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات - صفحہ 37
’’ پس حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام چالیس سال زندہ رہیں گے اور پھر فوت کر دیے جائیں گے اور مسلمان اُن کی نماز جنازہ ادا کریں گے۔‘‘
حاکم، ابن کثیر اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اِس روایت کو’ صحیح، قرار دیا ہے۔(ایضاً)
سوال یہ ہے کہ اگر مہدی ومسیح کی یقینی پہچان دنیا میں ممکن نہیں ہے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے اَحوالِ نزول کی صفات کو اِس قدر تفصیل سے کیوں بیان فرمایا ہے؟ اور مذکورہ بالا روایت میں تو یہ تک پشین گوئی کی گئی ہے کہ اُمتِ مسلمہ اُن کی نمازہ جنازہ بھی ادا کرے گی۔ اور اِس کے بعد نہ پہچاننے والی کون سی بات باقی رہ جاتی ہے!
٭٭٭