کتاب: منہج ابن تیمیہ - صفحہ 7
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف آپ کانام : أحمد بن عبدالسلام بن تیمیہ رحمہ اللہ ہے۔ آپ ۶۶۱ھ میں پیدا ہوئے اور ۷۲۸ھ میں وفات پائی ۔آپ شام میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی ۔ آپ نے مصر کی طرف بھی رخت سفر باندھا ۔ آپ پر بچپن سے ہی عالمانہ اثرات نمایاں تھے۔آپ نئی کئی علماء کرام سے علم حاصل کیا ۔ ان علماء میں آپ کے والد محترم کے علاوہ ؛ شیخ شمس الدین حنبلی ؛ قاضی شمس الدین بن عطاء الحنفی؛ مجد الدین ابن عساکر‘ اور ابن دقیق العید شامل ہیں ۔ شیخ عبدالہادی نے لکھا ہے کہ آپ کے اساتذہ کی تعداد دوسو سے زیادہ ہے [1]۔ ایسے ہی آپ سے علم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ان میں سے بعض نے علمی میدان میں بڑا مقام پایا جیسے : علامہ ابن قیم الجوزیہ ؛ ابن کثیر القرشی؛ شمس الدین الذہبی؛ ابن رشق المالکی ؛ جمال الدین المزی ؛ اور محمد بن أحمد بن عبد الہادی او ران کے علاوہ دیگر علماء کرام کے نام سر فہرست ہیں ۔ آپ کی شہرت ‘اور قدیم و جدید میں کثرت سے آپ کے حالات زندگی پر لکھے جانے کی وجہ سے یہاں پر میں نے آپ کا تعارف پیش کرنے میں اختصار
[1] مختصر طبقات علماء الحدیث ۴/۲۸۰؛ نقلاً عن الجامع لسیرۃ شیخ الاسلام۔