کتاب: منہج ابن تیمیہ - صفحہ 6
تحقیقی کتابیں لکھی جاچکی ہیں ۔ ان میں سے بعض ایم اے [ایم فل ] کے مقالات ہیں جو جامعہ الامام ریاض میں پیش کئے گئے ہیں ۔
محترمہ مریم بنت محمد لادن دردہ نے جامعہ ام القری مکہ مکرمہ کی قسم التاریخ سے ’’ جہاد شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ضد المغول ‘‘ کے موضوع پر ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ایسے ہی ہندوستان میں ’’شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا علمی سرمایہ ‘‘ کے موضوع پر ایک بڑی کانفرنس بھی ہوئی ہے۔ اور ابھی اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ استاذ أحمد شلوبہ نے جامعہ خرطوم ‘ قسم التاریخ میں ایک نئے تھیسز کے لیے منظوری لی ہے جس کا نام ہے: ’’ کتابات شیخ الاسلام ۔‘‘
ابھی تک ضرورت ہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علمی سرمایہ کا سنجیدگی سے مطالعہ کیا جائے؛ اور اسے منظر عام پر لایا جائے۔
واللّٰہ الموفق
د/ سعد بن موسی الموسی
مکہ مکرمہ ‘ ص ب ۱۴۰۱۱
........................
ابو شرحبیل /پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی
مکہ مکرمہ