کتاب: منہج ابن تیمیہ - صفحہ 37
’’ زبیر ابن بکار‘ صاحب (کتاب الانساب)؛ اور محمد بن سعد جو کہ واقدی کا کاتب رہا ہے‘ اور اس کی کتاب ’’الطبقات ‘‘ہے(۲۷/۴۶۸)۔ ایسے ہی کہتے ہیں : ’’ ابن اسحاق نے اپنی کتاب ’’ السیرۃ‘‘ میں ذکر کیا ہے (۲۱/۱۴۸)۔ (۱۸/۷۱پر) آپ فرماتے ہیں : ’’ابو نعیم ‘أحمد بن عبداللہ الاصفہانی؛ جن کی کتابیں ’’حلیۃ الأولیاء اور تاریخ أصفہان‘‘ ہیں ۔اور مثلاً یہ قول(۱۸/۷۲):’’قشیری کا رسالہ ؛ اور ابن خمیس کی کتاب ’’مناقب الابرار؛ امام أحمد کی کتاب’’الزہد‘‘؛ اورابن مبارک کی کتاب الزہد۔ابوالفرج ابن جوزی کی کتاب صفۃ الصفوۃ ۔ اور آپ کا یہ قول : مثلاً جو کچھ عوام الناس ابن غنضب کی کتاب’’ الملاحم‘‘ سے بیان کرتے ہیں ۔ اورکبھی آپ صرف کتاب کا نام لیتے ہیں مثلاً آپ کا یہ قول:’’ مثلاً جو کچھ احادیث ’’تنقلات الأنوار‘‘ میں بیان کی گئی ہیں ۔‘‘[۱۸/۳۵۴]