کتاب: منہج ابن تیمیہ - صفحہ 15
مسئلہ ؛اور بنو عبید کے قواعد؛ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹے یزید کے فضائل متعلق قواعد؛ اور یہ کہ انہیں گالی دینا کسی طرح بھی جائز نہیں ۔ اور حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہماکے فضائل؛ اور یہ کہ لبنان کا پہاڑ بھی دیگر پہاڑوں کی طرح ایک پہاڑ ہے؛ اورمنصور الحلاج کے متعلق جو کچھ لوگوں کے مابین غلط باتین مشہور ہیں ان کے رد پر بھی ایک چھوٹا سا رسالہ لکھا گیا ہے۔اور ایسے ہی ایک کتابچہ ذوالفقار تلوار کے متعلق ہے کہ کیا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تلوار تھی؟اور ایک رسالہ حضرت بلال اور حضرت عباس رضی اللہ عنہماکے متعلق ہے کہ ان دونوں میں سے کون افضل ہے؟
آپ ایک موسوعی عالم ہیں ؛ آپ أئمہ عقیدہ اورمجتہدین أئمہ شریعت کے متعلق تصانیف رکھتے ہیں ۔ آنے والے صفحات میں جو نکات پیش کئے جائیں گے ان سے آپ کا تحریری منہج واضح ہوجائے گا۔
تاریخی بحث سے متعلق آپ کا منہج ان چند اہم نکات سے واضح ہوجاتا ہے:
اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
آپ نے مختلف امور کی معرفت اور ان کے مرجع کے لیے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عدل کو حقیقی میزان قرار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ استدلال کرنے میں اس میزان کو باقی امور پر مقدم رکھتے ہیں ۔ بلکہ آپ کے ہاں اکثر اعتماداور رجوع ان ہی چیزوں پر ہے۔