کتاب: منہج اہل حدیث - صفحہ 79
قال رحمه اللّٰه تعالى:" واعلم رحمك اللّٰه أن الدين إنما جاء من قبلاللّٰه تبارك وتعالى،لم يوضع على عقول الرجال وآرائهم، وعلمه عند اللّٰه وعند رسوله، فلا تتبع شيئاً بهواك، فتمرق من الدين فتخرج من الإسلام، فإنه لا حجة لك، فقد بين رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم لأمته السنة وأوضحها لأصحابه وهم الجماعة، وهم السواد الأعظم، والسواد الأعظم الحق وأهله"۔
مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں:" جان لیجئے ،اللہ تعالی آپ پر رحم فرمائے کہ دین محض وہی ہے جو اللہ تبارک و تعالی کی جانب سے نازل ہوا ہے، اور یہ دین لوگوں کی عقلوں اور رائے پر پیش نہیں کیا گیا (بلکہ صرف وحی الہٰی ہے) ،اور اس کا علم اللہ عزوجل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے پاس ہے ، لہذا اپنی خواہشات کے دھارے پر بہہ کر کسی اور کی اتباع میں مشغول نہ ہوجانا ورنہ دین سے تعلق ختم ہو جائے گا اور دائرہ اسلام سے خارج ہو جاؤ گے، اور تمہارا دامن بھی ہر قسم کی دلیل سے خالی ہوگا، کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت مطہرہ کو اپنی امت کے لئے بیان فرمادیا ہے اور (سب سے پہلے ) اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے لئے اس کی وضاحت فرمادی ہے ، اور یہی صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین ہی اصل جماعت اور وہ سواد عظم ہیں جو حق پر قائم ہیں اور اس کے اہل ہیں ۔
اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
شرح ووضاحت
مؤلف رحمہ اللہ بیان فرمارہے ہیں کہ اللہ عزوجل نے اس دین کو ہر طرح سے کامل ومکمل فرمادیا ہے ، عقائد ، عبادات ، احکام ومعاملات اور آداب واخلاق ، ان تمام موضوعات میں دین مکمل ہے ، اللہ تعالی کا فرمان ہے : [اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا] (المائدہ 3) ترجمہ: "آج کے دن میں نے تمہارا دین تمہارے لیے مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لیے بحیثیت دین، اسلام کو پسند کرلیا ہے" ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دار فانی سے اس وقت تک کوچ نہیں کر گئے جب تک کہ اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے اپنی حجت تمام نہیں کردی اور منہجِ قویم کو واضح نہیں کردیا ، اور یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت اور احسان عظیم ہے، اسی لئے تمام تعریفات ، شکر اور احسان نوازی اللہ ہی کے لائق ہے۔
اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت یہ بھی ہے کہ اللہ ذوالجلال نے اس دین کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ، اسی لئے اللہ عزوجل نے قرآن