کتاب: منہج اہل حدیث - صفحہ 39
’’والأساس الذي تبنى عليه الجماعة هم أصحاب محمد صلى اللّٰه عليه وسلم، ورحمهم اللّٰه أجمعين، وهم أهل السنة والجماعة، فمن لم يأخذ عنهم فقد ضل وابتدع، وكل بدعة ضلالة، والضلالة وأهلها في النار‘‘. اور وہ بنیاد جس پر جماعت قائم ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام ہیں، اللہ ان سب پر رحمت فرمائے، اور وہی اہل سنت والجماعت ہیں، لہذا جو شخص ان سے دین نہ لے تو وہ گمراہ اور بدعتی ہے، اور تمام بدعات درحقیقت گمراہی ہیں، اور گمراہی اور گمراہ لوگ جہنم کا ایندھن ہیں۔ "الجماعۃ" اور اس کا مصداق شرح ووضاحت: جماعت کے معنی میں حق بات یہی ہے جو مؤلف رحمہ اللہ : نے بیان کی ہے ، یعنی جماعت وہی ہے(جو اس دین و منہج پر ہو) جس دین پر صحابہ کرام تھے یعنی عقیدہ ، احکام ، عبادات ، اخلاق اور عادات میں وہ صحابہ کرام کے نقش قدم پر ہو۔ اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں: 1۔اللہ عزوجل کا فرمان ہے: {وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ} (التوبة: 100)، ترجمہ: وہ مہاجر اور انصار جنہوں نے سب سے پہلے ایمان لانے میں سبقت کی اور وہ لوگ جنہوں نے احسن طریق پران کی اتباع کی، اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن میں نہریں جاری ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل نے صحابہ کرام کو پیشوا (رہنما) بنایا ہے ، لہذا جو بھی ان کے بعد آئے گا وہ عقیدہ ، شریعت اور منہج میں ان کا پیروکار ہوگا۔ اسی معنی میں اللہ عزوجل کا یہ فرمان بھی ہے: {وَالَّذِيْنَ جَاۗءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ] (الحشر: 10) ترجمہ: " اور ان لوگوں کا (بھی اس مال فئے میں حق ہے ) جو ان (مہاجرین و انصار)کے بعد آئے جو (ان مذکورین کے حق میں ) دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو (بھی) جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں اور ہمارے