کتاب: منہج اہل حدیث - صفحہ 19
٭ قرآن کے مشکل حکم [1]کی توضیح ہو۔جیسا کہ حدیث میں "خیطین" یعنی ان دو دھاگوں کی وضاحت کی گئی ہے جن کا ذکر اللہ عزوجل کے اس فرمان میں ہے : {وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ }دونوں سے مراد دن کی روشنی اور رات کی تاریکی ہے"[2]۔ 3۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسا حکم بیان ہو جس کے متعلق قرآن مجید خاموش ہو۔ اس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں: ٭ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سمند ر کے پانی کے متعلق یہ فرمان ہے کہ: ’’ اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے‘‘۔[3] ٭ اسی طرح جانور کو ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے جو بچہ نکلے تو اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ماں کو ذبح کرنا ہی بچہ کو ذبح کرنا ہے"[4]،[5] ٭ اسی طرح وہ احادیث جن میں "ربا الفضل" (سود) [6]کی حرمت کا بیان ہے۔ ٭ وہ احادیث جن میں ان جانوروں کے حرام ہونے کا بیان ہے جو کچلیوں والے ہوں اور اسی سے شکار کرتے ہوں ، اسی طرح ان پرندوں کے حرام ہونے کا تذکرہ ہےجن کے پنجے ہوں اور وہ پنجوں سے ہی شکار کرتے اور کھاتے ہوں، اسی طرح گھریلو گدھے کے گوشت کے حرام ہونے کا بیان ہے۔ 4۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ، قرآن سے ثابت کسی حکم کو منسوخ کر ے۔ اور سنت کا یہ اضافی پہلو ان علماء کی رائے کے مطابق
[1] اصطلاحاً مشکل ایسے لفظ کو کہا جاتا ہے جس کی مراد مخفی ہو اور اس کا تعین واضح نہ ہو، جب تک کہ کوئی ایسا قرینہ یا دلیل نہ مل جائے جو اس لفظ کی مراد کو واضح کردے۔(از مترجم) [2] صحیح بخاری (کتاب الصوم:1090) [3] جامع ترمذی (ابواب الطھارۃ: 69) [4] مسند احمد (3/39) [5] یعنی اس بچھڑے کو الگ سے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں۔ [6] سود کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں : (۱) قرض کا سود ۔ (۲) تجارت کا سود۔ 1. قرض کا سود یہ ہے کہ ایک شخص کسی کو قرض دے کر زیادہ طلب کرے۔اس سود کا تذکرہ قرآن مجید میں کافی تفصیل سے مذکور ہے۔ 2. تجارت کا سود: اس کی پھر دو اقسام ہیں: (۱) ربا الفضل: مخصوص اجناس کے تبادلہ میں کمی بیشی کرنا ۔ مثلاً سونے کے بدلہ سونے میں کمی یا زیادتی کرنا سود ہے۔ اس سود کا تذکرہ صرف احادیث میں ہےقرآن میں نہیں ہے ، اور اسی طرف مؤلف رحمہ اللہ اشارہ کررہے ہیں ۔ (۲) ربا النسیئہ: مخصوص اجناس کے تبادلہ میں ادھار کرنا۔یہ سود بھی صرف احادیث ہی میں مذکور ہے ، قرآن مجید میں اس کاتذکرہ نہیں ہے۔واللہ اعلم۔(از مترجم)