کتاب: منہج اہل حدیث - صفحہ 126
اللہ تعالی کے سوا باقی ہر مخلوق کا معاملہ دوسراہے، ممکن ہے کہ وہ ایک بات کہے لیکن اس بات سے جو اور مسائل لازم آتے ہوں وہ ان سے نا واقف ہو، اور اگر اسے معلوم ہوتا کہ اس کے قول سے یہ مسئلہ لازم آتا ہے تو وہ یہ بات کہتا ہی نہیں، اسی لئے کسی امام کے قول سے اگر کوئی مسئلہ لازم آتا ہو تو اس مسئلہ کو اس کی طرف منسوب کرنا اور یہ کہنا کہ یہ بھی اس امام کا قول ہے جبکہ اس نے ایسا کہا ہی نہ ہو یہ جائز نہیں۔