کتاب: منہج اہل حدیث - صفحہ 12
عصرحاضر کےایک عربی عالم نےکی ہے۔المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے فاضل مدیر حافظ عثمان صفدر صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی نےاس شرح کو اردو قالب میں پیش کیا ہےاور حسب ضرورت نہایت اہم توضیحی حواشی بھی تحریر کیے ہیں جس سے کتاب کی اہمیت دوچندہوگئی ہے۔ آج مذہب کے نام پر عقیدہ و عمل کی جتنی گمراہیاں ہیں اور وہ عام ہیں،وہ سب صحابۂ کرام کےمنہج،یعنی اہل سنت والجماعت کے فکرونظر سے انحراف کا نتیجہ ہےاور صراط المستقیم سے یہ انحراف ہی امت مسلمہ کی ذلت و رسوائی اور پستیٔ وزبوں حالی کا باعث ہے۔بنابریں زیر نظر کتاب اس لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہےکہ اس میں اہل سنت کے موقف ومسلک کوبڑے مدلل انداز سے پیش کیا گیا ہےجس کی امت مسلمہ کو اس وقت شدید ضرورت ہے۔ کیونکہ بقول امام مالک رحمہ اللہ:’’لن یصلح آخر ھذہ الأمة إلا بما صلح به أولھا‘‘ ’’اس امت کے پچھلے لوگ اس طریقے سے ہی اصلاح پذیرہوسکتے ہیں جس طریقےسے پہلےلوگ اصلاح پذیرہوئےتھے‘‘۔اللہ تعالیٰ فاضل مترجم کی اس مخلصانہ کاوش کو قبول فرمائےاور اسے بھٹکی ہوئی امت کی اصلاح کا ذریعہ بنادے۔ویر حم اللّٰہ عبداً قال آمین۔