کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 565
68۔اگر کہا کہ یہ لوگ جو علم سیکھتے ہیں بے اصل کہانیاں یا جھوٹ ہے تو کافر ہو جائے گا۔
69۔اگر کہا: میرے ساتھ شریعت پر عمل پیرا ہو کر آ وہ کہے سپاہی لے آ [یعنی بہ خوشی عمل کا منکر ہو] تو کافر ہو گیا۔
70۔اگر کہا: باجماعت نماز ادا کر اور اس نے کہا: ﴿اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھٰی﴾[العنکبوت: ۴۵] [بے شک نماز روکتی ہے] تو کافر ہو گیا یعنی یہ کہنے پر کہ میں تنہا نماز ادا کروں گا۔
71۔بسم اللہ پڑھ کر حرام کھانا کفر ہے۔
72۔اگر رمضان آیا اور کسی نے کہا: سر پر رنج آیا تو کافر ہو جائے گا۔
73۔اگر بادشاہ کو سجدۂ عبادت کیا تو بالاتفاق کافر ہو گیا اور اگر سلام کی طرح تحیت کے قصد وارادے سے کیا تو اس میں علما کا اختلاف ہے۔ ’’ظہیریہ‘‘ میں کہا ہے کہ کافر نہ ہو گا۔ ’’مؤید الدرایۃ شرح ہدایۃ‘‘ میں کہا ہے کہ بالاجماع یہ سجدہ جائز نہیں ہے۔ دوسری طرح خدمت کرنا جیسے بادشاہ کے سامنے کھڑا رہنا یا ہاتھ چومنا یاجھک جانا جائز ہے، انتھیٰ۔
میں کہتا ہوں: کسی مخلوق کو کوئی سا سجدہ کرنا بھی جائز نہیں ہے، بلکہ کفر ہے اور جھکنا بھی حرام ہے۔ ہاں ہاتھ چومنا جائز ہے اور سامنے کھڑا رہنا حرام ہے۔
74۔بتوں کے نام پر یا کنویں یا دریا یا نہر یا گھر یا ندی نالے یا چشمے وغیرہ پر ذبح کرنا کفر ہے۔ ذبح کرنے والا مشرک ہے اور اس کی بیوی اس سے جدا ہو جاتی ہے اور ایسا ذبیحہ حرام ہے۔ انتھیٰ میں کہتا ہوں: حدیث میں آیا ہے:
(( مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ فَقَدْ أَشْرَکَ ))
[جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا اس نے شرک کیا]
غیر اللہ کے الفاظ اللہ کے سوا ہر چیز کو بلا استثنا شامل ہیں۔ اسی طرح یہ آیتِ کریمہ عام ہے:
﴿وَ مَآ اُھِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِ﴾[البقرۃ: ۱۷۳]
[اور ہر وہ چیز حرام کی ہے جس پر غیر اللہ کا نام پکارا جائے]
’’اِہلال‘‘ رفعِ صوت کو کہتے ہیں جیسے یہ بکرا شیخ سدو کا یا یہ گائے سید احمد کبیر کی ہے۔ یہ سب