کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 562
37۔اگر کہا: مجھے علم غیب ہے تو کافر ہو گیا۔
38۔ایک نے کہا: میں مسلمان ہوں۔ دوسرے نے کہا: تجھ پر اور تیری مسلمانی پر لعنت ہے تو یہ کافر ہو گیا۔
39۔اگر کہا: فرشتے اور پیغمبر گواہی دیں کہ تیرے پاس سیم وزر نہیں ہے تو بھی میں نہ مانوں گا، یہ کافر ہو گیا۔
40۔ایک نے کہا: او کافر! دوسرے نے کہا: اگر میں ایسا نہ ہوتا تو تجھے کیوں ملتا؟ بعض کے نزدیک یہ کافر ہو گیا۔
41۔اگر کہا: تیرے پاس رہنے سے کافر ہونا بہتر ہے تو کافر نہ ہو گا، اس لیے کہ مراد اس سے دور رہنا ہے۔
42۔اگر کسی نے کہا: نماز پڑھ اس نے کہا: تو نے اتنی نماز پڑھی تجھے کیا مل گیا؟ تو یہ کافر ہو جائے گا۔
43۔اگر کسی نے کہا: تو کافر ہو گیا ہے۔ اس نے کہا: تو مجھے کافر ہی سمجھ لے تو کافر ہو جائے گا۔
44۔اگر کہا کہ مجھے عورت اللہ تعالیٰ سے زیادہ محبوب ہے تو وہ کافر ہو گیا، چنانچہ وہ توبہ کرے اور نئے سرے سے نکاح کرے۔
45۔اگر ایک شخص نے کہا کہ مجھے مسلمان کر، واعظ نے کہا: فلاں روز میری مجلس میں آ کر مسلمان ہونا تو کافر ہو جائے گا۔
46۔اگر کہا کہ تو چند روز نماز ادا نہ کر، تاکہ تمہیں بے نمازی ہونے کی حلاوت محسوس ہو تو کافر ہو جائے گا۔
47۔اگر دعا میں کہا: اے اللہ! تو مجھ سے اپنی رحمت کو بچا کر نہ رکھ تو کافر ہو گیا۔
48۔اگر کسی عورت سے کہا: تو مرتد ہو جا، اپنے شوہر سے جدا ہو جائے گی۔ کہنے والا کافر ہو گیا۔
49۔ اپنے لیے یا غیر کے لیے کفر پر رضا کفر ہے۔ لیکن اگر کفر کو برا جان کر اپنے دشمن کا کافر ہونا چاہا تو کافر نہ ہو گا۔
50۔اگر شراب خوری کی ایک مجلس میں کسی واعظ کی طرح اونچی جگہ بیٹھ کر ہنسی کی باتیں کرے اور اہلِ مجلس ہنسیں تو سب کے سب کافر ہو جائیں گے۔
51۔اگر یہ آرزو کی کہ کاش زنا یا قتلِ ناحق حلال ہوتا تو کافر ہو جائے گا۔
52۔اگر کہا: اللہ جانتا ہے کہ میں نے یہ کام نہیں کیا ہے، حالانکہ اس نے وہ کام کیا ہے تو دو قولوں میں سے اصح قول کے مطابق وہ کافر ہو جائے گا۔ امام سرخسی رحمہ اللہ نے کہا ہے: اگر اس جھوٹ