کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 559
7۔اگر قطعی حرام کو حلال یا قطعی حلال کو حرام کہا اور فرض کو فرض نہ جانا تو کافر ہو گیا۔ 8۔ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا کہ تو اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا؟ اس نے کہا نہیں تو وہ کافر ہوا۔ محمد بن فضیل رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اگر معصیت کی بات کرنے کے دوران اس سے یہ کہا گیا تو کافر ہو گا ورنہ نہیں۔ میں کہتا ہوں: اول قول راحج ہے۔ 9۔اگر یوں کہا: فلاں اگر خدا بھی ہو جائے گا، پھر بھی میں اس سے اپنا حق واپس لوں گا، کافر ہو گیا۔ اسی طرح اگر یہ کہا: خدا تو تیرے بس میں نہیں آتا میں کس طرح تیرے قابو میں آ جاؤں تو بھی وہ کافر ہو گیا۔ 10۔اگر یوں کہا: میرے لیے آسمان پر خدا اور زمین پر تو ہے تو کافر ہو گیا۔ 11۔اگر کسی کا بچہ مر جائے اور وہ کہے کہ خدا کو اس کی ضرورت تھی تو کافر ہو جائے گا۔ یا دوسرے نے کہا: خدا نے تجھ پر ظلم کیا تو [کہنے والا] کافر ہو گیا۔ 12۔اگر مظلوم نے کہا: اے خدا! تو ظالم کی توبہ قبول نہ کر، اگر تو اس کی توبہ قبول کرے گا تو میں نہیں کروں گا تو وہ کافر ہو جائے گا۔ 13۔اگر کہے کہ میں ثواب وعذاب سے بیزار ہوں تو کافر ہو جائے گا۔ 14۔اگر کسی نے گواہوں کے بغیر نکاح کیا اور کہا: میں نے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ کر لیا ہے یا فرشتے کو گواہ بنا لیا ہے تو [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور فرشتے کو غیب دان سمجھنے کی بنا پر] کافر ہو جائے گا۔ 15۔’’مجمع النوازل‘‘ سے منقول ہے کہ اگر یوں کہا کہ میں نے دائیں جانب اور بائیں جانب کے فرشتے کو گواہ بنا لیا ہے تو کافر نہ ہو گا، اگرچہ یہ نکاح صحیح نہ ہو گا۔ 16۔اگر کسی جانور کی آواز پر کہا کہ بیمار مر جائے گا یا غلہ گراں ہو گا یا [فلاں] سفر سے لوٹ آئے گا تو اس کے کفر میں اختلاف ہے۔ میں کہتا ہوں: حدیث میں طیرہ [فال گیری] کو شرک فرمایا ہے۔ شرک کفر کی سب سے بدتر صورت ہے۔ 17۔اگر کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میں ہمیشہ تجھے یاد کرتا ہوں، بعض نے کہا کہ یہ کفر ہے۔ اسی طرح اگر یوں