کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 490
کرامات پیغمبروں کے زمانے میں اور پیغمبروں کے غیر زمانے میں جائز ہیں۔ مذہب اہلِ سنت وجماعت کے علما، جو اصحابِ حدیث، طائفۂ فقہا اور جماعتِ صوفیہ ہیں، ان عقائد مرقومہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ اے سچے سنی! تجھے اکثر امور میں ایمان بالغیب لانا چاہیے، کیونکہ تو اللہ تعالیٰ کو دیکھتا ہے نہ فرشتے تجھے ان سر کی آنکھوں سے دکھائی ہی دیتے ہیں۔ خود انبیا و رسل گزر چکے اور مرقدِ رحمت میں جا سوئے۔ آخرت کے امور اور قیامت کے احوال واقع ہونے والے ہیں، لہٰذا تو اب ان سب کو بغیر دیکھے ایمان کے ساتھ قبول کر۔ یہ حق سبحانہ وتعالیٰ کی تعلیم وتلقین پر موقوف ہے۔ شریعت محمدی اور دین احمدی ایک طریق سلیم اور جادہ مستقیم ہے۔ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اولیا، اصفیا، شہدا اور صدیقین سے ہزارہا افواج امت کے ساتھ اسی راہ پر چل چکے ہیں۔ انھوں نے اس راستے کو خار وخاشاک اور شکوک وشبہات سے خوب پاک صاف کر دیا ہے، اس راہ کے اعلام ومنازل معین اور مبین کر دیے ہیں اور ہر قدم کا ایک نشان بتا دیا ہے۔ ہر منزل میں ایک مہمانی مہیا کر دی ہے۔ راہزن سے بچاؤ کے لیے بدرقہ ہمت ساتھ کر دیا ہے۔ اگر کوئی مبتدع کسی اور راہ کی طرف بلائے تو اس کی بات نہ سننا چاہیے، بلکہ دین حق کی نصرت کے لیے اس کا دفع کرنا منجملہ فرائض کے ہے۔ اہلِ بدعت وضلالت ایک ایسا گروہ ہے جو آپ کو اسلام کے لباس میں تلبیس کر کے ظاہر کرتا ہے اور اپنے عقائد فاسدہ کو باطن میں پوشیدہ رکھتا ہے، ظاہر میں مسلمانوں سے ملتا جلتا رہتا ہے، اپنے آپ کو مخلوق کے سامنے محقق علما کی صورت میں دکھاتا ہے، جس جگہ اس کا داؤ چل جاتا ہے، وہاں ایمانی عقائد کے افساد کے ساتھ قواعد مسلمانی کو ویران وبرباد کر دیتا ہے، سادہ اور پاک دلوں کو طہارتِ فطرت سے پھیر دیتا ہے، اپنے آپ کو اسلام کی سپر کے پیچھے چھپاتا ہے اور مخلوق کی نظر سے پوشیدہ طور پر لوگوں کو بدعت وضلالت کی طرف بلاتا ہے۔ سادہ دل مسلمان، جو نیک کو بد سے اور سنت کو بدعت سے نہیں پہچانتے، ان کو فصیح عبارتوں اور صحیح کلمات کے ساتھ دھوکے میں ڈال دیتا ہے۔ لہٰذا یہ جماعت اور گروہ دین کے دشمن اور شیاطین کے بھائی ہیں۔ جب علماے دین اور مشائخِ اسلام کے نور سے ان کی بدعت کے ظلمات مکشوف ہوتے ہیں تو ناچار یہ لوگ علماے شریعت کے دشمن بن جاتے ہیں۔ لیکن علماے ربانی، جو آسمانِ اسلام کے نجوم اور ستارے ہیں، لوگوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کے انفاس نورانی، جو روشن ستاروں کے مانند ہیں، ان شریعت کے لٹیروں کو ہر