کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 483
علم جو کچھ معلوم کیا ہے وہ سب بطور کشف وعیان کے مشاہدہ ہونے لگے گا، استدلال بداہت ہو جائے گا اور کتاب وسنت میں جو کچھ ہے اس کی طرف زیادہ مائل ہو جائے گا۔ اس کی حقیقت کا اعتقاد ترقی پکڑنے لگے گا اور وہ بدعت اور اہلِ بدعت سے انحراف کرے گا۔ دادیم ترا ز گنج مقصود نشان گرما نرسیدیم تو بارے برسی [ہم نے تجھے مقصود کے خزانے سے ایک نشانی اور علامت بتا دی ہے، اگر ہم اس تک نہیں پہنچ پائے تو ایک دفعہ اس تک ضرور پہنچ جانا] اس مختصر کلام کا نام ’’رسالہ نجاتیہ‘‘ ہے۔ وآخر دعوانا أن الحمد للّٰہ رب العالمین، وصلی اللّٰہ علی سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ ٭٭٭