کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 48
حکم کا تابع و متبع بنا، اسی کی رضا مندی کا طالب بنا، جب مانگا اللہ ہی سے مانگا، جب استعانت کی تو اسی سے کی اور جب عمل کیا تو اسی کے لیے خالص عمل کیا، فہو للّٰه و باللّٰہ و مع اللّٰہ ۔ اِنتھیٰ کلام المنازل۔[1]
شرک اکبر کے مرتکب قابل نفرت و عدوات ہیں:
امام شوکانی رحمہ اللہ نے مذکورہ عبارت نقل کرنے کے بعد کہا ہے کہ دیکھو مذکورہ عبارت میںکس طرح اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ گور پرست جو یہ کام کرتے ہیں، وہ شرک اکبر ہے، بلکہ روے زمین پر ہونے والے تمام شرک کی بنیاد یہی ہے۔ اس عبارت میں یہ جو کہا گیا ہے کہ ان گور پرستوں سے عداوت رکھنا چاہیے، یہ ٹھیک ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
﴿ لاَ تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ﴾
[المجادلۃ: ۲۲]
[تو ان لوگوں کو جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، نہیں پائے گا کہ وہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہوں جنھوں نے اللہ اور رسول کی مخالفت کی]
مزید فرمایا:
﴿ ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَعَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآئَ تُلْقُوْنَ اِِلَیْھِمْ بِالْمَوَدَّۃِ وَقَدْ کَفَرُوْا بِمَا جَآئَ کُمْ مِّنَ الْحَقِّ یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِِیَّاکُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ رَبِّکُمْ اِِنْ کُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِھَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَابْتِغَآئَ مَرْضَاتِیْ تُسِرُّوْنَ اِِلَیْھِمْ بِالْمَوَدَّۃِ وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَیْتُمْ وَمَآ اَعْلَنتُمْ وَمَنْ یَّفْعَلْہُ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ * اِِنْ یَّثْقَفُوْکُمْ یَکُوْنُوْا لَکُمْ اَعْدَآئً وَّیَبْسُطُوْٓا اِِلَیْکُمْ اَیْدِیَھُمْ وَاَلْسِنَتَھُمْ بِالسُّوْٓئِ وَوَدُّوْا لَوْ تَکْفُرُوْنَ * لَنْ تَنْفَعَکُمْ اَرْحَامُکُمْ وَلاَ اَوْلاَدُکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَفْصِلُ بَیْنَکُمْ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ* قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیْٓ اِِبْرٰھِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اِِذْ قَالُوْا لِقَوْمِھِمْ اِِنَّا بُرَئٰٓ ؤُا مِنْکُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَفَرْنَا بِکُمْ
[1] رسالے کی ابتدا سے لے کر یہاں تک یہ مبحث امام ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب ’’مدارج السالکین في شرح منازل السائرین بین إیاک نعبد وإیاک نستعین‘‘ (۱/۳۴۸۔۳۵۴) سے ماخوذ ہے۔