کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 472
[اللہ جبار رب العزت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور اترا] اسی قصے میں یہ بھی ہے: (( قَالَ لَہٗ مُوْ سٰی اِرْجِعْ إِلٰی رَبِّکَ )) [آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کو موسی(علیہ السلام)نے کہا: اپنے رب تعالیٰ کی طرف پلٹ جاؤ] یہ الفاظ بھی اس قصے میں ہیں: (( فَعَلَا بِہٖ إِلَی الْجَبَّارِ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ فَقَالَ وَھُوَ مَکَانَہٗ )) [1] [پس وہ اللہ کی طرف بلند ہوئے اور اس نے اپنی جگہ پر ٹھہرکر فرمایا] 3۔ صحیح مسلم میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لونڈی سے دریافت کیا: (( أَیْنَ اللّٰہُ؟ فَقَالَتْ: فِيْ السَّمَائِ، قَالَ: إِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ )) [2] [اللہ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: آسمان میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ مومنہ ہے] 4۔ شیخین (بخاری ومسلم) کے نزدیک ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے: (( أَنَا أَمِیْنُ مَنْ فِيْ السَّمَائِ )) [3] [میں آسمان والے کا امین ہوں] 5۔ صحیح بخاری میں زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: (( زَوَّجَنِيَ اللّٰہُ فَوْقَ سَبْعِ سَمٰوَاتٍ )) [4] [اللہ تعالیٰ نے ساتوں آسمانوں کے اوپر سے میرا نکاح (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) کر دیا] 6۔ ابوداؤد میں یوں منقول ہے: (( رَبَّنَا الَّذِيْ فِيْ السَّمَائِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ )) [5] [اے ہمارے آسمان میں موجود رب! تیرا نام پاکیزہ ہے]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۰۷۹) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۳۷) [3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۴۰۹۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۰۶۴) [4] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۹۸۴) [5] سنن أبي داؤد، رقم الحدیث (۳۸۹۶)