کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 33
آغازکتاب بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰہ الذي لا یغفر أن یشرک بہ، ویغفر ما دون ذلک لمن یشاء من عبادہ، والصلاۃ والسلام علی خیر خلقہ، محمد وآلہ و صحبہ، الذین جاھدوا في اللّٰہ حق جھادہ۔ أما بعد: اس مختصر تحریر اور کتاب سے پہلے اِثباتِ توحید اور ردِ شرک کے عنوان پر اردو زبان میں چند رسائل و کتب تحریر کیے گئے ہیں۔ف[1] ان میں سے ہر کتاب اور رسالہ اپنے موضوع میں وہی حیثیت رکھتا ہے جو خطیب کی منبر پر ہوتی ہے۔ اگرچہ ان کے مضامین ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، کیونکہ ان سب میں ایک ہی مسئلے پر کلام کیا گیا ہے، لہٰذا مسائل کے دلائل تو مشترک ہوتے ہیں، صرف خاتمے اور عنا وین کی تقسیم اور ان کے طرزِ بیان میں اختلاف ہوتا ہے یا دلائل کی قلت و کثرت کے اعتبار سے ان میں فرق ہوتا ہے۔ اس کتاب میں صرف شرک کی اصغر واکبر میں تقسیم اور قیامت کے دن مسئلہ شفاعت کا تذکرہ کرنا مقصود ہے۔ اس لیے اس کتاب کا نام ’’التفکیک عن أنحاء التشریک‘‘ رکھا گیا ہے۔ وباللّٰہ التوفیق۔ ٭٭٭
[1] مولف رحمہ اللہ کے یہ تمام رسائل زیرِ نظر مجموعے میں شامل ہیں۔