کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 181
کر رکھے، اللہ تعالیٰ اس کا معاون و مددگار ہو گا۔ 11۔ اہلِ قبلہ کو ان کے کسی عمل کے سبب اسلام سے نہ نکالے اور انھیں کافر نہ کہے الا یہ کہ حدیث میں آیا ہو تو اس حدیث کی تصدیق کرے اور اسے قبول کرے، جیسے نماز کا ترک کرنا، شراب پینا یا اس جیسی کوئی چیز پینا یا ایسی بدعت کا ارتکاب کرنا جس کا مرتکب کفر کی طرف یا اسلام سے خروج کی طرف منسوب ہو تو اسے کافر کہے، مگر حدیث کے لفظ سے تجاوز نہ کرے۔ 12۔ یقینا کانا دجال نکلنے والا ہے، وہ تمام جھوٹوں میں سے بڑا جھوٹا ہے۔ 13۔ قیامت آنے والی ہے، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، تب اللہ تعالیٰ قبروں میں پڑے ہوئے لوگوں کو اٹھائے گا۔ 14۔ قبر کا عذاب حق ہے اور قبر میں بندے سے رب تعالیٰ اور دین کی بابت سوال کیا جاتا ہے، اسی طرح جنت و دوزخ اور منکر و نکیر حق ہیں، جو دونوں قبر کے آزمایش کنندہ ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے اس وقت ثابت قدم رہنے کا سوال کرتے ہیں۔ 15۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنے والا حوض حق ہے، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت وارد ہو گی۔ اس حوض پر برتن ہوں گے جن سے لوگ اس کا پانی نوش کریں گے۔ 16۔ پل صراط حق ہے، جو جہنم کی پشت پر رکھا جائے گا، اس پر سے لوگ گزریں گے اور اس کے پار واقع جنت میں داخل ہوں گے۔ 17۔ ترازو حق ہے، جس میں نیکیاں اور گناہ، جس طرح اللہ تعالیٰ چاہے گا، تولے جائیں گے۔ 18۔ صور حق ہے۔ اسرافیل علیہ السلام اس میں پھونکیں گے تو ساری مخلوق مر جائے گی، پھر دوبارہ صور پھونکیں گے تو سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے اور رب العالمین کے دربار میں پیش ہو جائیں گے۔ 19۔ حساب کتاب اور ثواب و عقاب کے فیصلے حق ہیں۔ بندوں کے اعمال لوح محفوظ سے اس طرح لکھے جاتے ہیں جس طرح ان کے متعلق اللہ کی قضا وقدر واقع ہو چکی ہے۔ 20۔ قلم حق ہے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی تقدیر کو لکھا ہے اور اپنے پاس اس کا شمار کر رکھا ہے۔ 21۔ قیامت کے دن شفاعت کا ہونا حق ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کی شفاعت کریں گے، لہٰذا