کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد3) - صفحہ 124
[یہ میرا بلکہ تمام اہلِ سنت و جماعت کا عقید ہے اور میں اس کے ساتھ اللہ کی فرماں برداری اختیار کرتا ہوں اور دین میں ظاہراً زبان سے اقرار کر کے اور باطناً دیگر اعضا سے تصدیق کر کے، جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس کے ثبوت پر آیات و احادیث وارد ہوئی ہیں اور نصوص و آثار اس کی گواہی دیتے ہیں، میں اسی پر اعتماد اور بھروسا کرتا ہوں۔ جس شخص نے مذکورہ چیزوں پر اعتقاد رکھا، وہ اہلِ حق اور اہلِ سنت میں شمار ہوا اور اس نے اہلِ بدعت اور گمراہوں سے اپنے آپ کو بچا لیا]
نسأل اللّٰہ تعالیٰ کمال الیقین و حسن الثبات في الدین لنا ولجمیع المسلمین والحمد للّٰہ أولاً و آخراً۔
خاتمہ:
آج بروز منگل بہ تاریخ ۲۶ شعبان ۱۳۰۵ھ کو یہ رسالہ دو دن میں ختم ہوا۔
ختم اللّٰہ لنا بالحسنٰی و زیادۃ، و رزقنا في الدارین حسن السعادۃ۔
٭٭٭