کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد2) - صفحہ 38
طرح پر تعظیم کرے تو اس پر شرک ثابت ہو جاتا ہے۔ اسے ’’اشراک فی العادۃ‘‘ کہتے ہیں۔ مذکورہ بالا چاروں قسم کے شرک کا قرآن و حدیث میں صریح ذکر موجود ہے، ان کے افراد واجزا بے شمار ہیں، لیکن جب اصولِ شرک کو سمجھ لیا جائے تو تھوڑے سے تامل اور غور وفکر سے اس کی تمام فروع و اقسام بے تکلف سمجھ میں آ جاتی ہیں۔ ٭٭٭