کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد2) - صفحہ 259
جنت میں داخل ہو کر پہلے سے جنت میں گئے ہوئے لوگوں کے ساتھ مل جائے گا۔
غرض کہ کوئی ایمان والا جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا۔ ان میں سے ہر ایک کو اول یا آخر اللہ تعالیٰ ضرور جنت میں پہنچا دے گا۔ جب کہ اس کے برعکس کفار و مشرکین ہمیشہ جہنم میں پڑے رہیں گے اور ابد الآباد تک وہاں سے ان کے چھٹکارے اور رہائی کی کوئی صورت نہ بن پائے گی۔ نعوذ باللّٰہ منھا۔
٭٭٭