کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد2) - صفحہ 250
جس طرح اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کو خوا ب میں دیکھتے ہیں، اسی طرح آخرت میں بالمشافہہ اس کا دیدار ہو گا۔ اگر اس رویت سے مراد شارع کی مذکورہ دو صورتوں کے سوا رویت کا کوئی اور معنی ہے تو اسی پر ہمارا ایمان ہے، اگرچہ بعینہٖ اس وقت تک ہم نے اس کو نہ سمجھا ہو۔
٭٭٭