کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد1) - صفحہ 45
6۔تمام کتب میں مناسب عناوین اور ذیلی سرخیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 7۔بعض مقامات پر حسبِ ضرورت تعلیقات و حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 8۔مذکورہ بالا کتب میں بعض مباحث کا تکرار پایا جاتا ہے، کیوں کہ مولف رحمہ اللہ نے یہ کتب مختلف اوقات میں لکھیں اور ان کی اشاعت بھی الگ الگ عمل میں آئی تھی۔ ہم نے اس تکرار کو علی حالہ باقی رکھا ہے اور اس میں کسی قسم کا حذف و اختصار نہیں کیا۔ 9۔ہم نے عبارات کے دوران میں علاماتِ ترقیم اور الفاظ کی کتابت میں حتی الوسع قواعدِ املا کی رعایت رکھی ہے، اس لیے (طباعتی غلطی کے سوا) کسی لفظی غلطی کی نشان دہی سے قبل کتبِ لغت کی طرف مراجعت کر لی جائے۔ 10۔جہاں جہاں مولف رحمہ اللہ نے حواشی لکھے تھے، ہم نے انھیں برقرار رکھا ہے اور آخر میں اس کی صراحت کر دی گئی ہے۔ اظہارِ تشکر: سب سے پہلے ہم اﷲ رب العزت کے شکر گزار ہیں ، جس کے فضل و احسان کی بنا پر ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد اس علمی خزینے کی خدمت و اشاعت کی توفیق میسر آئی، پھر ہم ان تمام احباب و اخواں کے ممنون ہیں ، جنھوں نے اس مرحلے میں کسی بھی قدم پر ہماری معاونت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ ہمارے خصوصی شکریے کے سزوار ہیں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس علمی تراث کا احیا عمل میں آیا۔ اﷲ تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ والسلام محمد عبد اﷲ سلیم حافظ شاہد محمود ۲۴/ ۶/ ۱۴۳۴ھ = ۵/ ۵/ ۱۲۰۳ء hasanshahid85@hotmail.com