کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد1) - صفحہ 412
درج فرمایا ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں شفاعتِ وجاہت، شفاعتِ محبت اور شفاعتِ شرکت نہ ہوگی۔ یہ شفاعتیں اسی دنیا میں مخلوق کے سامنے ہوتی ہیں ۔ صاحبِ ’’تقویۃ الإیمان‘‘[1] نے شفاعت کے ذکر میں اس اجمال کا بہت خوب اور عام فہم ذکر کیا ہے۔ جزاہ اللّٰه عنا و عن جمیع المسلمین الجزاء الأوفی۔ ٭٭٭
[1] زیر نظر مجموعے میں ’’تقویۃ الإیمان‘‘ کی تلخیص واضافے پر مشتمل نواب صاحب رحمہ اللہ کا تالیف کردہ کتابچہ ’’الانفکاک عن مراسم الإشراک‘‘ شامل ہے، اسی طرح شاہ اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’تذکیر الإخوان‘‘ کا ترجمہ وتلخیص بھی ’’دعوۃ الداع إلی إیثار الاتباع علی الابتداع‘‘ کے نام سے نواب صاحب رحمہ اللہ نے رقم کیا تھا، جو اس مجموعے میں موجود ہے۔