کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد1) - صفحہ 401
کی کتابوں میں ان اعداد کا ذکر نہیں ہے، مثلاً ایک ان میں سے قلب ہے، جس کو مقتضیاتِ حصر سے ٹھہرایا گیا ہے، شاید انھوں [زمخشری] نے لفظ ’’طاغوت‘‘ کی تفسیر میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی محصرات ہیں جن کے بسط و تفصیل کا یہ مقام نہیں ہے۔ جب حصر کے صیغوں کا احاطہ کر لیا جائے گا تو وہ دلائل جو اخلاصِ توحید پر دلالت کرتے ہیں اور تمام اقسام کے ساتھ ابطالِ شرک پر حجت بالغہ ہو سکتے ہیں ، کثرت سے پیدا ہو جائیں گے۔ ٭٭٭