کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد1) - صفحہ 317
خوش، ہم کو جو حکم دیا گیا ہے اس کو ببانگِ دہل بجا لائیں ۔ واللّٰه لأرمین بھا بین أکتا فکم۔[1]
ہم اللہ تعالیٰ سے اس بات کے طالب ہیں کہ ہمارا خاتمہ توحید و سنت پر ہو۔ زید و عمرو جانیں اور ان کا کام جانے۔ وما توفیقي إلاباللّٰه، علیہ توکلت وإلیہ أنیب۔
خاتمہ تالیف:
آج پندرہ شوال ۱۳۰۵ھ بروز منگل یہ ترجمہ دو دن میں مکمل ہوا۔
وفي ھذا المقدار کفایۃ لمن لہ ھدایۃ، والحمد للّٰه أولاً و آخراً، وصلی اللّٰه علی خیر خلقہ محمد وآلہ و صحبہ و بارک وسلم۔
٭٭٭
[1] یہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں کہ جب انھوں نے ایک حدیث بیان کی اور سامعین نے اس پر عمل کرنے میں سست روی کا اظہار کیا تو انھوں نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! میں اس حدیث کو تمھارے کندھوں پر ماروں گا۔‘‘ یعنی ضرور تمھارے سامنے بیان کروں گا۔