کتاب: مجموعہ رسائل عقیدہ(جلد1) - صفحہ 179
حکم دے گا، اس کے بعد کہ تم مسلم ہو؟] مذکورہ بالا آیات سے معلوم ہوا کہ جس طرح پہلی آیتوں میں اصنام و طاغوت، شجر اور حجر و مدر وغیرہ کی عبادت سے منع فرمایا تھا اور اس عبادت کو شرک قرار دیا تھا، اسی طرح اس جگہ ملائکہ اور انبیا وغیرہ کی عبادت سے منع فرمایا ہے۔ اب ثابت ہوا کہ غیر اللہ کی عبادت کا حکم، وہ غیر اللہ نیک ہو یا بد، بلا تفاوت وتفرقہ یکساں ہے، وللّٰہ الحمد۔ ٭٭٭