کتاب: مجموعہ مقالات و فتایٰ علامہ شمس الحق عظیم آبادی - صفحہ 35
2 فتاویٰ قاری الھدایۃ، تالیف:سراج الدین عمر بن اسحاق الغزنوی۔ مخطوطہ در رضا لائبریری (رامپور)۔ 3 الفتاویٰ التاتارخانیۃ، تالیف : عالم بن علاء الحنفی (م ۷۸۶ ھ)۔ اس کا مکمل نسخہ احمد آبادکے کتب خانہ پیر محمد شاہ میں موجود ہے۔آصفیہ لائبریری (حیدرآباد)، دار الکتب (قاہرہ)، اسلامیہ کالج (پشاور)، رضا لائبریری (رامپور) اور خدا بخش لائبریری (پٹنہ) میں اس کی متفرق جلدیں موجود ہیں ۔ 4 فتاویٰ إبراھیم شاھیۃ (نسخہ عربی)، تالیف : القاضی نظام الدین احمد بن محمد الگیلانی (م۸۷۴ ھ)۔ یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا عبادات سے متعلق اور دوسرا معاملات سے متعلق۔ اس کے قلمی نسخے بوہار لائبریری، پٹنہ، آصفیہ،رامپور، انڈیا آفس اور پنجاب یونیورسٹی میں محفوظ ہیں ۔ 5 حسب المفتی، تالیف: القاضی عبد المعالی البخاری (د سویں صدی ہجری) اس کے قلمی نسخے پٹنہ، رامپور، انڈیا آفس اور دار الکتب (قاہرہ) میں موجود ہیں ۔ 6 فتاویٰ أکبرشاھي، تالیف: عتیق اللہ بن اسماعیل بن قاسم (در عہداکبر ۹۶۳۔۱۰۲۱۴ھ) اس کا مخطوطہ آصفیہ لائبریری میں موجود ہے۔ 7 الفتاویٰ النقشبند یۃ، تالیف: معین الدین بن خواجہ النقشبندی (م۱۰۸۵ھ) مخطوطہ در پٹنہ و رامپور۔ 8 جُنگِ مسائل، تالیف : الملا محمد غفران بن تائب (م ۱۲۶۰ھ) ۔اس کے دو مخطوطے رام پور میں ہیں ۔ 9 الفتاویٰ الشرفیۃ، تالیف : مفتی شرف الدین (م ۱۲۶۸ ھ)۔ اس کا مخطوطہ رام پور میں ہے۔ 10 فتاویٰ أبي البرکات، تالیف: ابی البرکات تراب علی اللکنوی (م۱۲۸۱ھ)۔اس کا قلمی نسخہ ایشیاٹک سوسائٹی (کلکتہ) کی لائبریری میں موجود ہے۔ 11 فتاویٰ مختصر شافعی، تالیف:الشیخ میاں اللکنوی(؟)۔ اس کا مخطوطہ بھی ایشیاٹک سوسائٹی میں ہے۔ ا ن کتابوں میں سب سے قدیم ’’الفتاویٰ الغیاثیۃ‘‘ ہے، جو سلطان غیاث الدین بلبن کے